ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں جنک فوڈ پر پابندی

سکولوں میں جنک فوڈ پر پابندی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی صحت کے پیش نظر غیر صحت بخش غذائیں بشمول آلو کے چپس، چاکلیٹ اور کولڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 اماراتی محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولوں میں بچوں کو صحت مند غذا فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے نئے رہنما اصول جاری کیے گئے ہیں۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ فراہم کریں۔

 محکمہ تعلیم نے الرجی کا باعث بننے والے نٹس، مصنوعی رنگوں اور زیادہ شوگر والی اشیا پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

 سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کے لنچ باکسز کی باقاعدہ جانچ پڑتال کریں تاکہ مضر صحت اشیا سکول نہ لائی جا سکیں۔

 حکام کے مطابق طلبہ کو تازہ پھل، کم چکنائی والا دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں دی جائیں تاکہ ان کی صحت اور نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے۔