ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان میں  یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہوگا

عمان میں  یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہوگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عمان میں یکم رمضان المبارک 2026ء 19 فروری کو ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔

عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ 18 فروری کو ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا اور جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔

عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند کا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے اور یہ طے ہے کہ سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں تو اس کے برخلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔

عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔