ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں رواں سال کے پہلے مہینے میں ہی گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

نئے سال کے پہلے مہینے ہی آٹو انڈسٹری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز کے چیئرمین مشہود خان نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکل ، جیپ ، کار اور وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں فروخت 17 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ 

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 1,300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 85 فیصد بڑھ کر 5,518 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔1,000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ، 1,000 سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 63 فیصد بڑھ کر 5,633 یونٹس رہی۔ ٹرکوں کی فروخت میں 34 فیصد اضافہ جبکہ بسوں میں 61 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ماہرین نے گاڑیوں کی بڑھتی سیل کی اہم وجہ شرح سود میں کمی کو قرار دیا ہے، تاہم اس حوالے سے جاری آٹو ایکسپرٹس کی رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسیوں میں تسلسل رہا تو آٹو انڈسٹری پروان چڑھ سکتی ہے۔