عرفان ملک: لاہور کے پوش علاقوں میں گھریلو ملازمین کی جانب سے وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ چار ماہ کے دوران گھریلو ملازمین کی جانب سے 55 وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں، جن میں اہم حکومتی رہنما ثانیہ عاشق، کرکٹر وہاب ریاض کے قریبی عزیزوں کو بھی ماڈل ٹاؤن میں لوٹا گیا۔
ان وارداتوں میں مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ گھریلو ملازمین کی جانب سے بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ وارداتیں زیادہ تر شہریوں کی جانب سے بغیر تصدیق کے ملازمین رکھنے کی وجہ سے پیش آئیں۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی گھریلو ملازم کو رکھنے سے پہلے مقامی تھانے سے اس کی تصدیق لازمی کروائیں تاکہ مزید وارداتوں کا سدباب کیا جا سکے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور اپنے گھریلو ملازمین کی مکمل تصدیق کروائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔