ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار کی شادی کی تقریبات کاآغاز،دلہن کون؟

معروف اداکار کی شادی کی تقریبات کاآغاز،دلہن کون؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ماوراحسین اورکبریٰ خان کے بعد نامور اداکاراحمدعلی اکبرکی شادی کی تقریبات بھی شروع ہوگئیں۔

 "لال کبوتر" جیسی فلموں اور"پری زاد "جیسے ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکاراحمدعلی اکبراپنی نجی زندگی کوبالکل پوشیدہ رکھتے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی کسی کوبھنک نہیں پڑنے دی،گزشتہ رات ان کی قوالی نائٹ کی ایک تصویر منظرعام پر آئی جس میں وہ اپنی ہونے والی دلہن ماہم بتول کے ساتھ موجود تھے،قوالی نائٹ سے ان کی شادی کی تقریبات کابھی باقاعدہ آغازہوگیاہے اوران کے مداح خوشگوارحیرت میں مبتلاہوگئے ہیں۔

 احمدعلی اکبرکے حوالے سے کچھ روزقبل مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ  دعویٰ ضرور کیاجارہاتھاکہ وہ ایک وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر سے شادی کرنے والے ہیں ،تاہم ساتھ یہ بھی کہاجارہاتھاکہ احمد علی اپنی زندگی کو بہت پرائیوٹ رکھتے ہیں اس لیے ان کی شادی بھی بہت سادگی سے ہوسکتی ہے جس میں صرف قریبی رشتے داروں کی ہی شرکت ممکن ہوگی۔

  میگاہٹ ڈرامہ سیریل"پری زاد"میں مرکزی کردارکرنے والے احمدعلی اکبرکی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہاہے کہ ان کاتعلق  شوبزانڈسٹری سے نہیں بلکہ وہ انٹرنیٹ انفلوئنسر ہیں۔