ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ویمنز ڈے گفٹ؛ پاکستانی خاتون نے ایشئین سائیکلنگ میں گولڈ جیت لیا

Cycling, Asian Road Cycling Championship,
کیپشن: تھائی لینڈ میں سڑک پر سائیکلنگ کی ایشیائی چیمپئین شپ میں  پاکستان کی رابعہ غریب نے 1 گھنٹہ 21 منٹ میں 42.8 کلومیٹر فاصلہ طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستانی عورتوں کے لئے عورتوں کےقومی دن کا گفٹ تھائی لینڈ سے آیا ہے جہاں پاکستانی عورتوں نے روڈ سائیکلنگ چیمپئین شپ میں ایک گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لئے۔

تھائی لینڈ میں ہو رہی  ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ  میں پاکستان کے مرد سائیکلسٹ پہلے ہی میڈل جیت چکے ہیں۔ اب پاکستان کی سائیکلسٹ رابعہ غریب نے ویمنز ماسٹرز روڈ ریس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے  اور زینب رضوان نے برونز میڈل جیتا ہے۔

رابعہ غریب نے 50+ ایج گروپ کیٹیگری میں 42 عشاریہ 8 کلو میٹر کی ریس 1 گھنٹہ 18 منٹ 21 سیکنڈز میں مکمل کی۔

یہ دلچسپ بات ہے کہ رابعہ غریب  اس کیٹیگری میں واحد سائیکلسٹ تھیں۔ ریس مکمل کرنے پر وہ گولڈ میڈل کی حقدار بنیں۔ تاہم رابعہ کے فنشنگ ٹائم کو دیکھ کر کہا جا رہا ہے کہ دوسری سائیکلسٹس بھی مقابلہ میں موجود ہوتین تو رابعہ ہی گولڈ حاصل کرتیں۔

خواتین کی 40 سے 44 اسال عمر کی کیٹیگری میں زینب رضوان نے برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنی ریس ایک گھنٹہ 15 منٹ  13 سیکنڈز میں مکمل کی۔