انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، تیمور سلیم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، تیمور سلیم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا  نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا  کی جانب سے  الیکشن کمیشن کو  لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ڈی آر او اور آر او نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے،  ڈی آراو نے (ن) لیگ کے امید وارکو فائدہ پہنچانے کیلئےالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ عوام نے  8 فروری کو تحریک انصاف کو واضح اکثریت دی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین پر ملک کے اندر ہی سے نہیں پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں، مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کی حکمت عملی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer