بگ باس سیزن 16 کا فاتح کون؟

Bigg Boss Season 16 winner
کیپشن: Big Boss 16
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 16 کا فاتح ریپر الطاف شیخ المعروف ایم سی اسٹین کو قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریپر ایم سی اسٹین نے شیو ٹھاکرے کو شکست دی ہے۔ بگ باس کے میزبان اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اسٹین کو ٹرافی، بھارتی 31 لاکھ روپے سے زیادہ کی انعامی رقم اور ایک گاڑی بھی پیش کی۔

بگ باس سیزن 16 میں شیو ٹھاکرے کو رنر اپ قرار دیا گیا ہے جبکہ مقبول ٹی وی اسٹار پرینکا چاہر چوہدری کو فاتح سمجھا جا رہا تھا لیکن وہ تیسرے نمبر پر رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا گوتم چوتھے نمبر پر رہیں جبکہ اداکار شالن بھانوٹ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔