ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کااہم بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کااہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: Fawad Chaudhary
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت والے سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے اوپر ہم لوگ اربوں روپے خرچ کرتے ہیں، الیکشن کمیشن میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ  اگر الیکشن کمیشن وقت پر الیکشن نہیں کرائے گا تو آئین کی خلافی ورزی کرے گا، ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں۔