ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
کیپشن: election commission of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت آج صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں عدالت کے فیصلے کو مد نظر رکھ کر آئندہ کے لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کے لئے 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ کے دئیے گئے فیصلہ کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کیا تھا۔