انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے ہوگا

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے ہوگا
کیپشن: PSL 8
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا، میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے پرفارمرز نے فل ڈریس ریہرسل کرلی ، تقریب کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی  جبکہ پی ایس ایل 8 کا نغمہ گانے والے گلوکاروں کے علاوہ آ ئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔ 

پی سی بی کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ دوپہر دو بجے کھول دیے جائیں گے،اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہو گی جبکہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ 

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے وہ بہت پرجوش ہیں ، ایونٹ میں اچھی شروعات کریں گے ، کوشش ہو گی ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کریں۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کے خلاف حکمت عملی بنا کر دلیری سے کھیلنا ہوگا۔