میاں چنوں؛ مشتعل ہجوم نے ذہنی معذور شخص کو قتل کردیا؛ لرزہ خیز ویڈیو وائرل

 میاں چنوں؛ مشتعل ہجوم نے ذہنی معذور شخص کو قتل کردیا؛ لرزہ خیز ویڈیو وائرل
کیپشن: MIAN CHUNNU Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر میاں چنوں میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں شہری کا قتل، تین سو افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔ 62 مشتبہ افراد کو پکڑ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو ابتدائی رپورٹ پیش،وزیر اعظم نے نوٹس لیتےرپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر میاں چنوں میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میٖڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر مشتعل ہجوم نے ذہنی معذور شخص کو بے دردی سے قتل کردیا۔ہجوم نے مسجد میں پناہ لینے والے شخص کو تشدد کر کے قتل کیا، اس پر قرآن پاک کے اوراق جلانے کا الزام تھا۔مشتعل ہجوم نےمقتول کو ڈنڈوں، لاتوں اور  پتھراؤ کرکے قتل کیا۔

عینی شاہدین کے بقول اسےتلمبہ  گائوں 17 موڑ میاں چنوں میں ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں قتل کیا تھا۔مقتول ایک بھکاری تھا اور اس کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی جو کہ خانیوال کے چک 12کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب  میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت پر وزیراعظم عمران خان نے سخت افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس ہے، وزیراعظم نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور پولیس کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے بارہا اپنے نظام تعلیم میں تباہ کن شدت پسندی کی طرف توجہ دلائی،سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں،یہ مسئلہ قانون کے نفاذ کا بھی ہے اور سماج کی تنزلی کا بھی ہے۔

مشتعل ہجوم کے ہاتھوں شہری کےقتل میں ملوث تین سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 62 مشتبہ افراد کو پکڑ لیا گیا۔علامہ طاہر اشرفی کا افسوس ناک واقعہ کے بارے کہنا تھا کہ خود ہی منصف اور خود ہی جلاد بننا کسی معاشرے میں نہیں چل سکتا ۔تشدد میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔


 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer