ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئٹنی میچ اپنے نام کر لیا

جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئٹنی میچ اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جنوبی افریقا کے خلاف  دوسرے ٹی ٹوئٹنی میچ میں پاکستان کے مقررہ 20 اوورز میں 145رنز کے جوا ب میں پروٹیز  کی میچ پر گرفت آغاز میں ہی مضبو ط  رہی۔صر ف چا ر کھلاڑیوں کے نقصان پر پا کستا ن کو شکست دے دی۔

تفصیلا ت کے مطا بق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان مسلسل 3 ٹی 20 میچز میں نصف سنچری یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔وہ 97 کے مجموعے پر 51 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 41 گیندیں کھیلیں، 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔انہوں نے گزشتہ میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ کپتان بابر اعظم 5، حیدر علی 10 اور حسین طلعت 3 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے ۔

 نصف سنچری میکر محمد رضوان نے افتخار احمد کے ساتھ مل کر اسکور 93 رنز تک پہنچادیا،اس موقع پر افتخار اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔97 کے اسکور پر محمد رضوان آﺅٹ ہوگئے، اس کے بعد خوشدل شاہ 15 اور محمد نواز صفر  پر پویلین لوٹ گئے۔126 پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد دوسرے اینڈ پر موجود فہیم اشرف نے اپنی برق رفتار بیٹنگ جاری رکھی،اس سے قبل جنوبی افریقی کپتان نے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میں ایک بار پھر ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم میں پچھلے میچ کے ہی اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ مہمان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer