(نبیل ملک)پاک افریقہ دوسرا ٹی 20 میچ, پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں،شہرکی اہم شاہراہوں پرٹریفک جام،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دنوں ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں، میچ کی وجہ سے شہرکی اہم شاہراہوں پرٹریفک جام،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مال روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ
پروٹوکول کے باعث سروسز ہسپتال کے دروازے بند ہوگئے،ایمبولینس بھی پھنس گئی.
واضح رہے تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں،دوسرا میچ سٹیڈیم کی پچ نمبرسات پر کھیلا جائے گا، میچ کے لیے تیار کردہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دیتی ہے،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے.دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ باؤلر حسن علی اور بلے باز آصف علی کو موقع دینے پر غور جاری ہے، دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے محمد رضوان 104 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری داغ دی، محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیئرئیر کی پہلی سنچری مکمل کی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سنچری کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوور میں جنوبی افریقہ 166 رنز بناسکی۔پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جینیمین ملان تھے جنہیں 44 کے انفرادی سکور پر عثمان قادر نے بولڈ کردیا