ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر معروف تاجر دھر لیا گیا

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر معروف تاجر دھر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( رضوان نقوی ) انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو کی ٹیم کا رائیونڈ روڈ پر سٹیل فرنس ملز میں چھاپہ، 5 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث مدثر اقبال نامی تاجر کی سٹیل فرنس ملز کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔

انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو کی ٹیم نے رائیونڈ روڈ پر تاجر مدثر اقبال کی سٹیل فرنس ملز میں چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ انٹیلی جینس ان لینڈ ریونیو نے کمپیوٹر، سٹیل ملز کی پروڈکشن کا ریکارڈ اور چیک بکس قبضہ میں لے لی ہیں۔

انٹیلی جینس ان لینڈریونیو حکام کے مطابق بجلی کے بلز سے سٹیل ملز کی ٹیکس چوری کا سراغ لگا کر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ آئی اینڈ آئی حکام کے مطابق ایک سال میں بجلی بلز کی مد میں آٹھ کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے والی سٹیل ملز سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر کام کررہی تھی۔

موضع آرائیاں میں واقع سٹیل فرنس ملز نومبر 2018 سے دسمبر 2019 تک 5 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث تھی۔ ڈی جی آئی اینڈ آئی ان لینڈر یونیو ڈاکٹر بشیراللہ کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔