(قذافی بٹ) اینٹی بائیو ٹکس اور خواب آور ادویات کی کھلے عام خریدو فروخت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اینٹی بائیو ٹکس اور خواب آور ادویات کی کھلے عام خریدو فروخت پر پابندی لگائی جائے۔
خواب آور ادویات کا سب سے زیادہ استعمال نوجوان نسل کررہی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگیاں تباہ کررہے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اینٹی بائیو ٹکس اور خواب آور ادویات کی آزادانہ فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔