پنجاب حکومت نے گلوکارہ ناہید اختر کو ایک کروڑ روپےکا چیک دیدیا

پنجاب حکومت نے گلوکارہ ناہید اختر کو ایک کروڑ روپےکا چیک دیدیا
کیپشن: City42 - Naheed Akhtar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی ) گلوکارہ ناہید اختر کی فنی خدمات کے اعتراف میں پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گلوکارہ ناہیداختر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں رقم دینے کی ہدایت کی تھی جس پر الحمرا ہال ایڈمن بلاک میں تقریب ہوئی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خاں نے ناہید خان کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ ناہیداختر نے حکومت کی جانب سے رقم ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ اداکیا اور خوشی کا اظہار کیا۔