ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب یہ نیلامی 22 دسمبر 2025 کو منعقد کی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کے پیش نظر بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
Witnessing growing interest from the Europe, USA, the Middle East and beyond in acquiring new HBL PSL teams, we have decided to extend the bid submission deadline by one week to 22 December 2025.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 12, 2025
Good luck to everyone excited to welcome our new franchise owners to the HBL PSL… https://t.co/Z4Is8dGT2k
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کردیا گیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال ایک ارب 30 کروڑ کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔