ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا

Pakistan Bar Counsel, Asma Jahangir Group, Azam Nazir Tarar, Ahsan Bhawan, Hamid khan Group, Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں  پنجاب کی نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، ان نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق  پنجاب کی 11 نشستوں پر پر انڈیپنڈنٹ گروپ  کی واضح اکثریت  ہے۔

آٹھ نشستوں پر  عاصمہ جہانگیر گروپ( انڈیپنڈنٹ گروپ) کے امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں اور دو نشستوں پر حامد خان کے  پروفیشنل گروپ کے امیدوار جیت رہے ہیں۔  

عاصمہ جہانگیر گروپ کے سینئیر رہنما اعظم نذیر تارڑ اور  احسن بھون بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔ 

غیر حتمی نتائج  کے مطابق سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ۔ سید قلب حسن ، پیر مسعود چشتی ، ثاقب اکرم گوندل ، عامر سعید راں اور  طاہر نصر اللہ وڑائچ  بھی رکن منتخب ہوگئے ۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی آج پاکستان بار کونسل کی پنجاب سے ایک نشست سے منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ وہ پی ٹی آئی کے حامی گروپ کے آج جیتنے ولے دو ارکان میں شامل ہیں۔