ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلے پیما مرکز کے مطابق ضلع بارکھان میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 27 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔