سٹی42: کراچی میں ہونے والی 35ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی ٹیموں نے 196 گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی برتری اس سال بھی قائم رکھی۔ نیشنل گیمز کی پروقار اختتامی تقریب میںمسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کونیشنل گیمز جیتنے پر قائداعظم ٹرافی پیش کی۔
قریب ترین حریف واپڈا آرمی کی نسبت آدھے گولڈ میڈل حاصل کر سکی۔ سابق وزیر خٓرجہ بلاول بھٹو اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ موجود تھے۔
نیشنل گیمز میں گزشتہ سال بھی آرمی سب سے آگے تھی اور اس سے پہلے والے سالوں میں بھی مجموعی طور پر آرمی کے کھلاڑی سب سے زیادہ میڈل لے کر گئے۔
35 وین نیشنل گیمزمیں پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان آرمی 196 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔پاکستان واپڈا 84 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر اور پاکستان نیوی 36 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔پنجاب کا دستہ 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر رہا۔
دو سال بعد ہونے والی نیشنل گیمز لاہور میں ہوں گی۔ یہ بات اب ہی طے ہو گئی ہے۔
35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،کور کمانڈر کراچی بھی موجود تھے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکریٹری محمد خالد محمود، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ اور طالبات ان گیمز کی اختتامی تقریب میں خاص طور سے شامل ہوئے۔
نیشنل گیمز میں شریک 24 اداروں اور صوبوں کے دستوں کے کھلاڑی اور آفیشلز اختتامی تقریب کی روح رواں تھے۔
اختتامی تقریب میں پاکستان نیوی کے بینڈ نے قومی دھنوں پر نغمہ سرائی کی۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد بخش خان مہر نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اجرک اور روایتی سندھی ٹوپی اوڑھائی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل گیمز میں اپنے اعزاز کا شاندار انداز سے دفاع کرنے والی پاکستان آرمی کو قائد اعظم ٹرافی پیش کی۔
دوسری پوزیشن پر واجد علی ٹرافی، پاکستان واپڈا کو دی گئی۔ یہ رنر اپ ٹرافی بلاول بھٹو زرداری نے عطا کی۔
پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی وصول کی۔

اختتامی تقریب کا اختتام نیشنل گیمز کے پرچم کی منتقلی پر ہوا؛ موجودہ میزبان سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز کا پرچم پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا۔
آئندہ نیشنل گیمز کی میزبان میزبان پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے نیشل گیمز کا پرچم سپرد کیا۔
مہمان خصوصی عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کیا۔