جنید ریاض: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کنٹریکٹ پر تعینات سکول گارڈز کی سروس فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق 2015 کی پالیسی کے تحت بھرتی کیے گئے سکول گارڈز کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع ناممکن قرار دی گئی ہے۔
تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ کنٹریکٹ سکول گارڈز کی سروس فوری طور پر ختم کی جائے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کے بعد تعمیلی سرٹیفکیٹ بھی جمع کروایا جائے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کنٹریکٹ سکول گارڈز سے متعلق فیصلے پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔