ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا گیا

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر بولنگ سے روک دیا گیا۔

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ کیا گیا تھا, شکیب الحسن اس دوران انگلینڈ کی سرے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے, ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں اپنے مقابلوں میں بولنگ کرنے سے معطل کر دیا ہے۔

  شکیب الحسن تب تک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کسی بھی میچ میں بولنگ نہیں کر سکیں گے جب تک ان کا بولنگ ایکشن کلیئر نہیں ہو جاتا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اپنے بولنگ ایکشن کا آزادانہ معائنہ کرانا ہوگا,