پاکستان افغانستان کے دانت کھٹے کر کے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Asia Cup Under19 Asia Cup Dubai, City42, Pakistan vs Afghanistan, PAKvAFG ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دبئی میں جاری کرکٹ کے انڈر 19 ایشا کپ کے اہم میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم  افغانستان کو 83 رنز سے شکست دے کر ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پاکستان کی جانب سے شامل حسین، شاہ زیب خان اور ریاض اللہ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ عبید شاہ 3، طیب عارف 3، خبیب خلیل 2، عامر حسن 1، اور شامل حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے ساتھ میچ میں پاکستان کے نوجوان بیٹرز بالکل اپنے سینئیرز کے سے انداز سے افغانستان کے باؤلرز کی پٹائی کر رہے تھے۔ سارے میچ کے دوران انہوں نے کہیں بھی مخالف ٹیم کو جیت کے متعلق سوچنے کی مہلت نہیں دی۔

اس سے پہلے میچ میں پاکستان نے انڈر 19 ایشیا ء کپ  کے اس سے پہلے میچ میں  پاکستان انڈر 19 نے بھارت کوشکست دی تھی۔ اس میچ میں اذان اویس 105 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 259 رنز بنائے تھے۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا سیمی فائنل 15 دسمبر کو آسی سی سی کے اول گراؤنڈ 1 میں کھیلے گا۔ پاکستان انڈر19 ٹیم آج آرام کرے گی اور کل جمعرات 14 دسمبر کو آسی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی۔  پاکستان نے گروپ میچوں میں نیپال کو 7 وکٹوں سے، انڈیا کو 8 وکٹ اور آخر میں افغانستان کو 83 رنز سے شکست دی ہے۔