پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کے لئے اہم خبر

Punjab university,students,Oraganizatuins,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے طلباء تنظیموں کے آئے روز جھگڑوں کو کم کرنے کا حل نکال لیا، وائس چانسلر اصغر زیدی نے جی سی یو کی طرز پر پنجاب یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پنجاب یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس سوسائٹیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات میں سٹوڈنٹ سوسائٹیز فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سٹوڈنٹ سوسائٹیز طلباء کو ہم نصابی سرگرمیاں فراہم کریں گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق سٹوڈنٹ سوسائٹیز فعال نہ ہونے سے طلباء منفی پلیٹ فارمز کا حصہ بن جاتے ہیں، سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے ذریعے طلباء معاشرے میں موجود برائیوں اور مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔