مستقبل کی اتنہائی حیران کن کانسیپٹ گاڑی

مستقبل کی اتنہائی حیران کن کانسیپٹ گاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مستقبل کی یہ گاڑی آپ کو دنگ کردے گی جو ہالی وڈ فلم اواتار میں دکھائی جانے والی دنیا سے متاثر ہے۔

یہ اتنہائی حیران کن کانسیپٹ گاڑی ہے کیونکہ اس میں دروازے نہیں جبکہ پہیوں پر جگمگاتی لکیریں بنی ہوئی ہیں۔ مرسڈیز نے اس گاڑی کو تیار کرنے کے لیے اواتار کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی کمپنی سے شراکت داری کی ہے۔

ویسے تو یہ گاڑی 2020 میں بھی پیش کی گئی تھی مگر اواتار دی وے آف واٹر کی ریلیز کے موقع پر اس کانسیپٹ گاڑی کا ایسا ماڈل متعارف کرایا گیا جس کو چلانا ممکن ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-13/news-1670928737-4091.jpg

دلچسپ بات یہ ہے کہ اواتار فلم میں کوئی گاڑی نظر نہیں آئے گی مگر پھر بھی دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے سے شراکت داری کی ہے۔اس کے بیک پر 33 حرکت کرنے والے ملٹی ڈائریکشنل بائیونک فلیپس دیے گئے ہیں جو کہ کسی چھپکلی کے چھلکے جیسے لگتے ہیں۔

گاڑی کے فرنٹ (ڈرائیور والے حصے) پر ایک بڑی اسکرین موجود ہے جو کہ عجیب تکون جیسی ڈیزائن میں موجود ہے۔اس گاڑی کے اندر بیٹھا جائے تو یہ مسافر کی نبض کو جانچتی ہے اور آپ کی سانس کے فہم بھی رکھتی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-13/news-1670928740-9777.jpg

کنسول پر موجود نبض کے ذریعے گاڑی کو کنٹرول کرنے والے پیڈ اس جگہ ہے جہاں بیٹھنے پر آپ کا ہاتھ رکھا ہوگا اور وہاں سے ہی آپ اس گاڑی کے ہر فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ مرسڈیز کا کہنا ہے کہ یہ بائیومیٹرک کنکشن اس گاڑی کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے۔

اس پیڈ پر ہاتھ رکھنے سے بیضوی ساخت کی جوائے اسٹک باہر آجاتی ہے اور اسی سے گاڑی کو چلایا جاتا ہے کیونکہ اس میں اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈلز وغیرہ موجود نہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-13/news-1670928745-9607.jpg

جوائے اسٹک کو آگے یا پیچھے کرنے سے گاڑی کی رفتار بڑھتی یا گھٹ جاتی ہے۔اس گاڑی کی حقیقی رفتار 35 میل فی گھنٹہ رکھی گئی ہے اور اس کی وجہ بھی واضح ہے کیونکہ یہ کافی نازک قسم کی گاڑی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-13/news-1670928760-3161.jpg