ویب ڈیسک: راولپنڈی اڈیالہ روڈ ڈھوک راجگان میں بچوں کی اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق گاڑی میں سوار بچے محفوظ رہے، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو پیٹ میں چار گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا کہ فائرنگ کا واقعہ زاتی دشمنی کے باعث پیش آیا،آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم بھی دے دیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے ابتدائی طور پر معاملہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر فائرنگ سے سکول وین کے ڈرائیور کے زخمی ہونے کا معاملہ, ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ وین ڈرائیور سے ذاتی دشمنی کی بناء پر پیش آیا، وین میں تمام طلباء محفوظ رہے، تحقیقات جاری۔ ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیاجائے گا۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) December 13, 2021