فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر،جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

 پی سی بی کی جانب سے فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر وہ اپنے عہدے کا چارج  جنوری 2022 کو سنبھالیں گے، فیصل حسنین   نےیوکے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ،سپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، فیصل حسنین آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ   کا کہنا تھا کہ  فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں، پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ 

 نئے چیف ایگزیکٹو  فیصل حسنین  کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے،  میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ فیصل حسنین سٹی گروپ، سعودی ایمریکین بنک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔