ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے,مہنگائی نے ہرگھرکوتباہ کردیا, شہباز شریف

لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے,مہنگائی نے ہرگھرکوتباہ کردیا, شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہےہیں،مہنگائی نے ہرگھرکوتباہ کردیا۔لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہےہیں ۔شہبازشریف کی احتساب عدالت کےباہر میڈیاسےگفتگو۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی احتساب عدالت کےباہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ  لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہےہیں،مہنگائی نے ہرگھرکوتباہ کردیا۔لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہےہیں ۔قوم ایسی صورت حال میں ہے جس سے خوف آتا ہے، یہاں تک کہ بچوں کے دودھ اور ادوایات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازکی حاضرمعافی کی درخواست منظور۔ عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خاں کو ریفرنس کی کاپی فراہم کر دی

شہباز شریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات  کیس میں  آج احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہوئے۔ انہوں نے احتساب عدالت میں حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے ان کے وکیل نے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کرائی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز رشتے دار کی شادی کی تقریب کےلیے اسلام آباد میں ہیں، لاہورموٹروے بند ہونے کے باعث حمزہ شہباز پیش نہیں ہوسکتے۔