پا کستان ویسٹ انڈیزٹی20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائیگا

پا کستان ویسٹ انڈیزٹی20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کوہرانے کیلئے پرعزم۔میچ شام 6بجےکراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پا کستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان ٹی20 سیریزکا پہلا میچ  آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویسٹ انڈیزٹیم کےدرمیان کھیلی جانیوالی سیریزکیلئےتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج شام ساڑھے 5 بجے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہوگا جبکہ میچ شام 6بجے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کےکھلاڑی ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ پلئیرزکی جانب سے پریکٹس کےدوران باؤلنگ، بیٹنگ  اورفیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ نیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں گے۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد ویسٹ انڈیز ون ڈے میچزبھی کھیلےگی۔ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں سمیت ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جس کی تصدیق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کردی ہے۔ ویسٹ انڈین کھلاڑی روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل، کائل مائرز کورونا سے متاثر ہوئے جو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیاب نہیں۔کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔