ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی وزیراعظم کا اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان

omicron virus cases in uk
کیپشن: omicron virus cases in uk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کردیا۔

 برطانیہ میں اومی کرون کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نئے ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار137 ہوگئی ہے۔ برطانوی حکومت نے وبا کی شدت میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول 3 سے بڑھا کر 4 کردیا ہے۔  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کی جائے گی، 3 ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر لگوانے کے حقدار ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، اومی کرون کی بڑی لہر آرہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اب ہمیں اس نئے ویرینٹ کے خلاف جنگ میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ یہ واضح ہوگیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں ہمیں موثر تحفظ دینے کے لئے کافی نہیں۔ 

جبکہ وزیراعظم بورس جانسن نے نئے ویریئنٹ کی شدید لہر سے خبردار کرتے ہوئے ’اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن‘ کا اعلان کردیا ہے، مشن کے تحت تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز آفر کی جائے گی، تین ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز کے حقدار ہوں گے۔

ویکسی نیشن سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری کے خلاف تیسری بوسٹر ویکسین تحفظ فراہم کرتی ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ اومی کرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، اومی کرون دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے۔