وکلاء تنظیموں کا پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا اعلان

وکلاء تنظیموں کا پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پاکستان بار کونسل سمیت مختلف وکلاء تنظیموں کا پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا اعلان، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں نے پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے، جس نے ٹینٹ، کرسریاں اور لاوڈ سپیکر کرائے پر دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات قائم کیے۔ 

عابد ساقی ایڈووکیٹ کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کے پی ڈی ایم کے جلسہ میں عوام کا جم غفیر موجودہ حکومت کی ناکامیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم جلسے میں مسلم لیگ ن لائرز فورم کے وکلاء نے شرکت کی۔ صدر رفاقت علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ وکلاء کی بڑی تعداد بھی مینار پاکستان پہنچی۔ وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ آئین کے تحت جلسہ و جلوس کرنا ہرشہری کا آئینی حق ہے۔

اپوزیشن جماعتیں پرامن جلسہ کا آئینی حق استعمال کررہی ہیں لیکن حکومت بوکھلا چکی ہے، موجودہ حکومت جمہوری نہیں سلیکٹڈ ہے۔ وکلاء پی ڈی ایم کی تحریک کا بھرپورساتھ دیں گے۔ جلسہ گاہ میں شرکت کرنے والوں میں مظہر محمود بھٹی، انور سپرا، چوہدری امتیازالہی، رانا ظفر، خرم شہزاد سمیت دیگر وکلاء شامل تھے۔