ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ کب ہوگا؟ مولانا کا بڑا اعلان

لانگ مارچ کب ہوگا؟ مولانا کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پی ڈی ایم نےجنوری کےآخریا فروری کے آغاز میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا، کہتے ہیں استعفےساتھ لے کرجائیں گے، دھاندلی کا نظام نہیں چلے گا،اب حکومت عوام کی ہوگی۔

مینار پاکستان پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا نظام نہیں چلے گا، اب حکومت عوام کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے حکمرانوں کو مسلط کیا گیا۔ لاہورجلسہ مستقبل کیلئے سنگ میل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے تحریک کا آغاز کیا اور سربراہی اجلاس میں مقاصدطےکیے، آئین کوعملی شکل دینااورپارلیمنٹ کی خودمختاری مقاصدہیں، سیاست سےاسٹیبلشمنٹ اور انٹیلی جنس اداروں کا کردار ختم کیا جائے، ہمارےمقاصدہیں کہ آزادانتخابات ہونے چاہئیں، صوبوں کو حقوق اور اٹھارویں ترمیم کا تحفظ کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات کو سنبھال لینا چاہیے، پی ڈی ایم تحریک ادارے مضبوط بنانے کیلئے ہے۔ پارلیمنٹ کو کسی کا یرغمال نہیں ہونے دیا جائیگا، ناجائز حکومت کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔