سردار ایاز صادق کی جانب سے قائدین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

سردار ایاز صادق کی جانب سے قائدین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی اکبر) پی ڈی ایم کا لاہور میں پاور شو،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق   کی جانب سے بلاول بھٹو، مریم نواز اور   پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمینبلاول بھٹو زرداری، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، افتخار حسین،محمود اچکزئی دیگر رہنما پہنچ گئے۔

پی ڈی ایم قائدین کے سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئے، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، افتخار حسین،محمود اچکزئی دیگر رہنما پہنچ گئے، سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوگا، اہم اعلانات پر مشاورت ہوگی اور اگلے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا،   جس کےبعد تمام مرکزی قیادت ایک ساتھ جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہناہےکہ آج تاریخی جلسہ ہو گا ،آج کے جلسہ میں اہم اعلانات ہوں، مینار پاکستان جلسے سے قبل پی ڈی ایم کے رہنماوں کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ظہرانہ ہوگا  اور جلسہ کے حوالےسے حتمی لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔

سردار ایاز صادق نےسٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ آج کےجلسہ میں اہم اعلانات ہوں گے، ایک طرف تحریک انصاف اور دوسری طرف ساری جماعتیں ہیں، موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے جبکہ آج کے جلسہ کے حوالےسے ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا جن لوگوں کا سیاست سے تعلق نہیں وہ بھی جلسہ میں شریک ہو رہے ہیں جبکہ ان کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم رہنماوں کو ظہرانے میں گھر کا کھانا ہی کھلاؤں گا۔

 

 
 

Shazia Bashir

Content Writer