(شہباز علی) پاکستان ویمنز کا پہلا ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنے والی خاتون کرکٹر شرمین خان وفات پاگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کا پہلا ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنے والی خاتون کرکٹر شرمین خان انتقال کر گئیں، شرمین خان نے پاکستان ویمنز کے اولین دو ٹیسٹ اور چھبیس ون ڈے میچز کھیلے، شرمین خان نے پاکستان ویمنزکیلئے اولین2ٹیسٹ اور26ون ڈے میچزکھیلے.
شرمین خان کی بہن شائزہ خان کے مطابق ان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا، وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آئی تھیں, ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق خاتون کرکٹر شرمین خان کی تدفین نماز ظہر کے بعد ڈیفنس میں کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وویمن کرکٹر شرمین خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نےغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شرمین خان ایک باصلاحیت کھلاڑی تھیں۔