نئے پاکستان میں نیا ٹیکس لاگو

نئے پاکستان میں نیا ٹیکس لاگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) تبدیلی سرکار نے تاجروں کیلئے کوڑے پر بھی ٹیکس لگادیا ، شہر کی تمام مارکیٹوں کے دکاندار صفائی کی مد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 100 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر  بلدیات علیم خان نےہر دکاندار سے سو روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز پنجاب حکومت نے ایل ڈبلیوایم سی کو کوڑا ٹیکس وصولی کی ورکنگ کا کہا تھا، تاہم ایل ڈبلیوایم سی ورکنگ سے قبل ہی وزیر بلدیات علیم خان نے اعلان کردیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 5سال قبل کی گئی سٹڈی پر علجت میں یہ اعلان کیا، جبکہ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے 4سال صفائی ٹیکس کی سٹڈی کی گئی تھی۔

2018ء میں دکانوں اور کمرشل مارکیٹوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، علاوہ ازیں تبدیلی سرکار نے تاجروں کیلئے کوڑے پر بھی ٹیکس ادا کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایات کی، اس مد میں  شہر کی تمام مارکیٹوں کے دکاندار صفائی کی مد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 100 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer