(سٹی42)سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق نے انسانوں کو بیرون ملک سمگل کرنے والے پندرہ انسانی سمگلروں کے وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کو بھجواتے ہوئے فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں انسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے پندرہ ملزمان کے کیسوں کی سماعت ہوئی عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے اس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وارنٹ ایف آئی اے کے انسپکٹروں کو بھجوادیے عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔عدالت میں روزانہ دس سے پندرہ ملزمان کو یونان اور دیگر ممالک سے ڈی پورٹ ہوکرآنے والے ملزمان کو ایرپورٹ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔
عدالت میں پیش ہونے والے اکثر ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر کنٹینروں میں بند کرکے یونان اور دیگر ممالک میں بھجوایا گیا ان کو بھجوانے کے لیے بھاری رقم ہتھیائی گئی ان کو ایرپورٹ سے گرفتار کرلیا جاتا ہے لیکن جو ان کو لوٹ کر بھجواتے ہیں ان کے خلا ف کارروائی نہیں ہوتی اس پر عدالت نے انسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے افراد کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔
مزید دیکھئے: