فاران یامین: راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے جھپٹا مار کر موبائل فون اور پرس چھیننے والے دو رکنی متحرک سنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی سٹی کے مطابق ایس ایچ او میاں عاصم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک بزرگ شہری سے موبائل فون چھیننے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پیدل گلی محلوں جبکہ سڑکوں پر موٹر سائیکل اور اسلحہ استعمال کرکے وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد اور محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
متحرک سنیچر گینگ کی گرفتاری پر ایس پی سٹی نے ایس ایچ او راوی روڈ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔