سٹی42: پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی دونوں نے پی ٹی آئی کے "گرینڈ الائنس" میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
ایک نیوز چینل کے نمائندہ کے ساتھ گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ گرینڈ الائنس میں مولانا فضل الرحمان اورجماعت اسلامی کو بھی شامل کرنےکی کوشش کی تھی لیکن وہ الائنس میں شامل نہیں ہوئے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن نہ ہو، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہے۔
ایک نیوز چینل کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کومستعفی ہونےکا نہیں کہا بلکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کااظہارکیا تھا۔
نیوز چینل کے نمائندہ کےساتھ گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ صوبے میں آپریشن نہ ہو، صوبائی حکومت بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان کے بیٹوں کو پاکستان آنے کی ضرورت نہیں، تحریک چلانے کے لیے وہ جیل میں ہونے کے باوجود خود ہی کافی ہیں۔