ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے سے"مفت بری" کرنے  میں کون سب سے آگے ؛ حقائق سامنےآگئے

Pakistan Railways, City42, Hanif Abbasi, National Assembly, Train fair discount
کیپشن: عوام کو ٹرین مین سفر کے لئے ٹکٹ پر ڈسکاؤنٹ صرف عید کی چھٹیوں کے دوران ملتا ہے جب ٹرین میں مسفاروں کی تعداد کم ہوتی ہے، صحافی جب بھی سفر کرے اسے 80 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ٹکٹ ملتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ریلوے سے سفر کرنے کے لئے "مفت بری" کرنے  میں کون سب سے آگے ہے، قومی ادارہ سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے متعلق مستند حقائق سامنے آ گئے۔

ٹرین کے سفر میں کس طبقے کو کتنا ریلیف ملتا ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔   
 سوال کے جواب میں آج قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک گزشتہ سوال کے جواب میں وزیرریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ سٹوڈنٹس اور معذور افراد کو ریلوے ٹکٹ میں 50  فیصد تک رعایت دی جاتی ہے جب کہ غیرملکی سیاحوں کو 25 فیصد اور کھلاڑیوں کو 40 فیصد رعایت ملتی ہے۔ 
  آج قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے مستند حقائق سے انکشاف ہوا کہ پاکستان ریلوے کے ٹکٹوں میں سب سے بڑی رعایت صحافیوں کو ملتی ہے۔ صحافیوں کو  ریلوے کے سفر کے لئے 80 فیصد اور بزرگ شہریوں کو 25 سے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔  

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان ریلوے کے رعایتی سفر سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے  ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے بتایا کہ سال 25-2024 میں رعایتوں کی مد میں پاکستان ریلوے کو ایک ارب 15 کروڑ روپے ادا کرنا پڑے۔ 

وزیر ریلوے نے بتایا کہ  بینائی سے محروم شہریوں کو 50 سے 65 فیصد رعایت دی جاتی ہے جب کہ صحافیوں کو 80 فیصد اور بزرگ شہریوں کو 25 سے 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے۔ 

 ریلوے سے فوائد اٹھانے کے لئے بدنام ریلوے ملازم ہیں،  لیکن آج قومی اسمبلی میں یہ سامنے آیا کہ ملازمین کے  بچوں  کو ریلوے سے سفر کرنا ہو تو انہیں ٹکٹ کی قیمت کا 50 فیصد ادا کرنا پڑتا ہے اور صحافیوں کو سفر کرنا ہو تو انہین ٹکٹ کی قیمت کا صرف  20 فیصد ادا کرنا پڑتا ہے۔  ریلوے ملازمین کا ریلوے میں سفر مفت ہے۔