ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

آرمی چیف سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آرمی چیف سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات ک، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ساتھ ہی موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

 آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔ وفد کی جانب سے یومِ آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی آذربائیجان کے معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت اور یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آذری دستہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

 کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون‘ عطا کیا۔ کرنل جنرل کریم ولیئیف نے صدر الہام علیئیف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا، یہ ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔

 کرنل جنرل کریم ولیئیف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا،  انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا۔

معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کیلئے مستقل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا.