ملک اشرف : تین سابق اراکین اسمبلی کی نااہلی کیخلاف درخواستیں، ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی ۔
ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے احمد خان بھچر، جنید افضل ساہی اور سابق ایم این اے احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف دائر درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 27-اے کے تحت معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت جسٹس خالد اسحاق نے کی، جس میں درخواستگزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ شہزاد شوکت سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا اور الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائزر عمران عارف بھی پیش ہوئے ،درخواستگزاروں کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ نااہلی سے قبل ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر مؤقف سننا ضروری تھا، جو اس معاملے میں نہیں کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدمزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App