ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

92 فٹ لمبی کشتی جل کر سمندر برد، ویڈیو وائرل

92 فٹ لمبی کشتی جل کر سمندر برد، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسپین کے ساحل کے قریب 92 فٹ لمبی یاٹ میں آگ لگنے کے بعد سمندر برد ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں عملہ محفوظ رہا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے ساحل کے قریب ایک 92 فٹ لمبی یاٹ انجن میں آگ لگنے کے باعث شعلوں کی لپیٹ میں آ کر سمندر میں ڈوب گئی۔ واقعہ کے وقت یاٹ پر موجود سات عملے کے ارکان کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا،کشتی مکمل طور پر جل کر  سمندر میں ڈوب گئی۔

مقامی حکام کے مطابق آگ انجن میں فنی خرابی کے باعث لگی، جو تیزی سے یاٹ کے دیگر حصوں میں پھیل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ یاٹ کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔