ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حکومت کی جانب سے عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اگست سے پیٹرول، ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

عالمی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں عوام کو پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور دیگر مصنوعات میں ریلیف ملنے کی توقع ہے،جو مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کے لیے خوش آئند خبر ہو سکتی ہے۔
وزارت خزانہ اور اوگرا  ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15 اگست کو کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 11 روز  میں برطانوی خام تیل  کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5  ڈالر  71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل  پر آگئی ہے۔