راولپنڈی میں یوم آزادی پر اجتماع اور جلوس پر پابندی ختم کر دی گئی

Independence day celebration, City42, Rawalpindi section 144, Amended order
کیپشن: File Photo راولپنڈی میں یوم آزادی کے آغاز پر شب 12 بجے عام شہری سڑک پر آتشبازی کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کی تقریبات کو دفعہ 144 کے تحت سیاسی اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی کے حکم سے مستثنیٰ کر دیا۔ اس استثنیٰ کا باضابطہ اعلان کے ساتھ ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

  ترمیم شدہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی پر تمام سرکاری اورر غیر سرکاری اجتماعات، جلوسوں کو جن کا تعلق یوم آزادی سے ہو گا پابندی سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔  باقی تمام پابندیاں جو  13 اگست کو جاری کئے گئے سیکشن 144 کی توسیع کے آرڈر میں درج ہیں ان کا اطلاق حسب سابق ہو گا۔ 

واضح رہے کہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 13 اگست کو ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا جس میں پہلے سے نافذ سیکشن 144 میں  مزید ایک ہفتہ کی توسیع کی گئی تھی، اس آرڈر کے تحت 19 اگست تک راولپنڈی مین ہر طرح کے سیاسی اجتماعات، جلسہ جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اوور لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے ساتھ موٹر سائیکل پر دو افراد کے سفر کرنے پر بھی پابندی لگا ئی گئی تھی۔

اس پابندی پر چینل 24 پر سخت تنقید کی گئی اور سے یوم آزادیکی سپرٹ کے خلاف اقدام قرار  دیا گیا، اس کے بعد انتظامیہ نے اپنے حکمنامہ میں مناسب ترمیم کر کے یوم آزادی کے حوالہ سے ہر طرح کی پابندی ختم کر دی ہے۔