آزادی منانے کا منفرد انداز، مفت پیٹرول کی تقسیم

 آزادی منانے کا منفرد انداز، مفت پیٹرول کی تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جشن آزادی منانے کا منفرد انداز،چنیوٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی جانب سے ہزاروں لٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا میں جشن آزادی کی تقریبات منائی جا رہی ہیں،جشن آزادی منانے کا ہر شخص کا اپنا اپنا اندازہ ہے لیکن چنیوٹ میں سابق ایم این اے قیصر احمد شیخ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں لٹر پیٹرول عوام میں مفت تقسیم کررہے ہیں۔

 قیصر احمد شیخ کا کہناتھا کہ جشن آزادی پر گزشتہ 7 ،8 سال سے عوام میں پٹرول تقسیم کرتا ہوں،سینکڑوں رکشوں کو آج 5 لٹرفی رکشہ پیٹرول دیا ہے،کل ہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لٹر پیٹرول تقسیم کروں گا۔