رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو پہلی ٹرافی جتوادی

رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو پہلی ٹرافی جتوادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو پہلی ٹرافی جتوادی۔

گزشتہ روز کنگ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں النصر کی حریف ٹیم الہلال کے خلاف رونالڈو کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی سمیٹی اور ٹیم کو پہلا عرب کلب چیمپئنز کپ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس ٹورنامنٹ میں خطے کے سرفہرست عرب کلب کھیلتے ہیں، جس میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔

دوسری جانب النصر کی فتح کے بعد رونالڈو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی بار یہ اہم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی مدد کرنے پر بے حد فخر ہے، کلب میں ان تمام لوگوں کا شکریہ جو اس عظیم کامیابی میں شامل تھے۔

اس موقع پر اسٹار فٹبالر نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ شاندار حمایت کرنے پر آپکا مشکور ہوں، یہ کپ ہم سب کا ہے۔