ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہے۔10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کم ہوکر ایک لاکھ18ہزار 741 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز بڑھ کر 1802 ڈالرز فی اونس ہے۔