مہوش حیات کی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

Mehwish Hayat new pic viral
کیپشن: Mehwish Hayat
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے، تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کےمطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے۔

متعدد سپرہٹ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن کو دیکھ کرصاررفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں،  تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش نے انڈین اداکاراؤں کو کاپی کرتے غیرمناسب لباس پہنا ہوا ہے۔تصاویر میں اداکارہ مختلف سٹائل بنائے کھڑی ہیں۔

تصاویر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید کی اور کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصرے کئے، تاحال اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer