کھیلو ں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

کھیلو ں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز
کیپشن: squash tournament
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ورلڈ جونیئر سکواش   چیمپئن شپ میں پاکستان کے 18 سالہ حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش  کے پری کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے ملائیشیا کے امیشنراج چندارن کو شکست دی ۔حمزہ کی کامیابی کا سکور 11 -8، 11 - 6 اور 11 - 6 رہا ہے۔ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ  فرانس میں جاری ہے جس میں حمزہ ٹاپ سیڈ ہیں۔ پاکستان کے نور زمان ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ ہیں اور وہ آج شام پری کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔ 

امید  ہے کہ نور اور حمزہ دونوں ملک کا نام کما کر توقعات پر پورا اتریں گے۔ دونوں نے پہلے راؤنڈ میں  کامیابی حاصل کی ہے۔